(ویب ڈیسک ) یوٹیوب نے اپنے تخلیق کاروں (Creators) کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے وہ اپنی ویڈیو پلے لسٹس کو باآسانی شوز (Shows) میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
یوٹیوب کےجمعرات کو کیے گئے اعلان کے مطابق، یوٹیوب پارٹنر پروگرام (YouTube Partner Program) کا حصہ بننے والے تمام تخلیق کار اب اپنی ویڈیو پلے لسٹس کو سیزنز اور اقساط (Episodes) کی شکل میں منظم کر سکتے ہیں یا اسی ٹول کے ذریعے بالکل نیا شو بھی بنا سکتے ہیں۔
a new way to group your episodic content is here creators in the YouTube Partner Program can now turn playlists into shows, or create a new one from scratch. it unlocks:
— YouTube Creators (@YouTubeCreators) July 9, 2026
a polished TV experience for your series
an episodic setup that keeps viewers coming back for more…
یوٹیوب کے سپورٹ پیج کے مطابق، شو سے مراد ایسی اعلیٰ معیار کی ویڈیوز کا مجموعہ ہے جن کے درمیان واضح تعلق موجود ہو۔ پلیٹ فارم نے تخلیق کاروں کو مشورہ دیا ہے کہ شو کا موضوع یا کہانی ایک جیسی ہو، ممکن ہو تو میزبان بھی ایک ہی ہوں، جبکہ ویڈیوز کا تعارفی حصہ (Intro)، تھمب نیلز اور مجموعی انداز بھی یکساں رکھا جائے۔ اس کے علاوہ ویڈیو اور آڈیو کا معیار بھی بہتر ہونا چاہیے۔
یوٹیوب کے مطابق، شوز میں صرف آڈیو نہیں بلکہ ویژول مواد بھی لازمی ہوگا۔ شوز کو ترتیب وار (Serial) یا غیر ترتیب وار (Non-serial) دونوں انداز میں پیش کیا جا سکتا ہے، یعنی ضروری نہیں کہ تمام اقساط زمانی ترتیب میں ہوں۔ اگرچہ یوٹیوب خودکار طور پر ویڈیوز کو اشاعت کی تاریخ کے مطابق ترتیب دیتا ہے، لیکن تخلیق کار یوٹیوب اسٹوڈیو میں جا کر اس ترتیب کو اپنی مرضی سے تبدیل کر سکتے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ شوز بنانے سے تخلیق کاروں کو سرچ میں بہتر نمائش مل سکتی ہے، کیونکہ ایسے شوز "Recommended Shows" اور "Continue Watching" جیسے حصوں میں بھی ظاہر کیے جا سکتے ہیں۔
موجودہ پلے لسٹ کو شو میں کیسے تبدیل کریں؟
ضروری چیزیں:
یوٹیوب اکاؤنٹ
یوٹیوب اسٹوڈیو
موجودہ یوٹیوب پلے لسٹ
طریقہ کار:
1. YouTube Studio میں سائن اِن کریں اور studio.youtube.com کھولیں۔
2. بائیں جانب موجود مینو سے Content پر کلک کریں۔

3. پھر Playlists منتخب کریں۔

4. جس پلے لسٹ کو شو بنانا چاہتے ہیں، اس پر کرسر لے جا کر تین نقطوں (Options) پر کلک کریں۔

5. Add Show Features منتخب کریں اور سیزن نمبر مقرر کریں۔
یوٹیوب کے مطابق، منتخب کردہ پلے لسٹ کی تمام ویڈیوز خودکار طور پر Season 1 کی اقساط بن جائیں گی۔ اگر آپ نے پہلے ہی پلے لسٹ کی ترتیب خود مقرر کی ہوئی ہے تو اقساط کے نمبر اسی ترتیب کے مطابق دیے جائیں گے، بصورت دیگر یہ پرانی سے نئی اشاعت کی تاریخ کے مطابق ترتیب دی جائیں گی۔
6. اپنے شو کے لیے پوسٹر آرٹ شامل کریں۔ اس کے علاوہ بیک ڈراپ اور ٹائٹل آرٹ بھی اختیاری طور پر شامل کیا جا سکتا ہے۔ تصاویر کے سائز اور ریزولوشن کی تفصیلات یوٹیوب کے ہیلپ پیج پر دستیاب ہیں۔
7. تمام معلومات مکمل کرنے کے بعد Done پر کلک کریں۔
نیا شو کیسے بنایا جائے؟
اگر آپ بالکل نیا شو بنانا چاہتے ہیں تو یوٹیوب اسٹوڈیو کے اوپری دائیں کونے میں موجود Create New Show پر کلک کریں۔ شو کی تفصیلات، وضاحت (Description) اور آرٹ ورک شامل کرنے کے بعد اسے محفوظ (Save) کر دیں۔ بعد میں Content مینو میں جا کر Add Content کے ذریعے نئی اقساط شامل کی جا سکتی ہیں۔
اگر آپ اقساط کی ترتیب تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو اپنے شو کے Episodes سیکشن میں جائیں، سیزن یا ایپی سوڈ نمبر کے سامنے موجود تیر (Arrow) پر کلک کریں اور اقساط کو اپنی پسند کے مطابق ترتیب دے دیں۔