گوگل کے دو نئے اے آئی ماڈلز متعارف، سائبر سکیورٹی اور ورچوئل دنیا کی تخلیق میں مددگار ہوں گے

 گوگل کے دو نئے اے آئی ماڈلز متعارف، سائبر سکیورٹی اور ورچوئل دنیا کی تخلیق میں مددگار ہوں گے
کیپشن:  گوگل کے دو نئے اے آئی ماڈلز متعارف، سائبر سکیورٹی اور ورچوئل دنیا کی تخلیق میں مددگار ہوں گے

ویب ڈیسک: گوگل نے مصنوعی ذہانت کے دو نئے ماڈلز جیمنائی 4 کاربن اور جینی 4 متعارف کرا دیے ہیں، جنہیں بالترتیب سائبر سکیورٹی اور ورچوئل دنیا تخلیق کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

گوگل کے مطابق جیمنائی 4 کاربن کمپنی کا جدید ترین اے آئی ماڈل ہے، جو کمپیوٹر سسٹمز کی سکیورٹی خامیوں کی نشاندہی اور انہیں دور کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ مختلف بینچ مارک ٹیسٹس میں دیگر ماڈلز کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھاتا ہے۔

دوسری جانب جینی 4 ایک ورلڈ ماڈل ہے، جو ڈیجیٹل ماحول تخلیق اور ان کی نقل تیار کر سکتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی روبوٹکس اور ویڈیو گیمز کی تیاری میں کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔ اس میں آڈیو کی سہولت بھی شامل ہے، جس کے ذریعے ڈویلپرز تخلیق کردہ ڈیجیٹل دنیا میں پس منظر کی آوازیں اور مکالمے شامل کر سکیں گے۔

فی الحال یہ دونوں ماڈلز عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں۔ جیمنائی 4 کاربن تک رسائی منتخب سائبر سکیورٹی ماہرین کو دی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News