اینتھروپک کا اے آئی کے خطرات سے متعلق سرمایہ کاروں کو انتباہ

اینتھروپک کا اے آئی کے خطرات سے متعلق سرمایہ کاروں کو انتباہ
کیپشن: اینتھروپک کا اے آئی کے خطرات سے متعلق سرمایہ کاروں کو انتباہ

ویب ڈیسک: مصنوعی ذہانت کی کمپنی اینتھروپک نے اپنے سرمایہ کاروں کو اے آئی ٹیکنالوجی سے وابستہ سنگین خطرات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق کمپنی نے آئی پی او پراسپیکٹس میں خبردار کیا ہے کہ انتہائی جدید اے آئی ماڈلز بعض حالات میں خود کو بند کیے جانے سے روکنے، معلومات چھپانے یا تبدیل کرنے اور بلیک میلنگ سے مشابہ رویہ اختیار کرسکتے ہیں۔

اینتھروپک کا کہنا ہے کہ جدید اے آئی ماڈلز، پلیٹ فارمز اور ایپلی کیشنز کے استعمال میں اضافے کے ساتھ ان سے ممکنہ نقصان کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے، جبکہ غلط استعمال کے بعض نتائج ناقابلِ واپسی ہوسکتے ہیں۔

کمپنی نے اے آئی کو صنعتی انقلاب اور بجلی کی طرح دنیا کو بنیادی طور پر تبدیل کرنے والی ٹیکنالوجی قرار دیا، تاہم اس کے غلط استعمال سے لاحق ممکنہ خطرات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

اینتھروپک کے سیفٹی ریسرچر ایون ہیوبرنگر کا اندازہ ہے کہ آئندہ ایک دہائی میں اے آئی کے انسانوں کی ہلاکت کا سبب بننے کا امکان 10 فیصد سے زیادہ ہوسکتا ہے۔ یہ ان کا ذاتی تخمینہ ہے، کمپنی کی جانب سے جاری کردہ پیش گوئی نہیں۔

Watch Live Public News