فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے  امریکی افغانستان وار کمیشن کے وفد کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے  امریکی افغانستان وار کمیشن کے وفد کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

(ویب ڈیسک) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افغانستان کی سکیورٹی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے  مطابق  امریکی اعلی سطحی وفد  نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔وفد امریکا افغانستان وار کمیشن کی شریک چیئرز شمائلہ چوہدری اور ڈاکٹر کولن ایف جیکسن پر مشتمل تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے افغانستان وار کمیشن کے امریکی وفد  نے  ملاقات کی۔جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور افغانستان کی تازہ پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ امریکی وفد 20 سالہ افغانستان جنگ میں امریکی شمولیت کا جائزہ لے رہا ہے،ملاقات میں افغانستان میں تنازعہ کے دوران پاکستان کے کردار اور تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افغانستان میں طویل تنازعہ کے دوران پاکستان کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔انہوں نے افغانستان تنازعہ کی اسٹریٹجک، سفارتی اور آپریشنل جائزے میں علاقائی پہلو شامل کرنے پر زور  دیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے افغانستان کی سکیورٹی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے افغانستان تنازعہ کے دوران پاکستان کے دیرینہ کردار اور قربانیوں کا اعتراف کیا، امریکی وفد  نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کاوشوں کی تعریف کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملاقات میں افغانستان اور خطے کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق پاکستان کے تجربات اور نقطۂ نظر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Watch Live Public News