اے آئی کا غلط استعمال اربوں انسانوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتا ہے: بل گیٹس

اے آئی کا غلط استعمال اربوں انسانوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتا ہے: بل گیٹس
کیپشن: اے آئی کا غلط استعمال اربوں انسانوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتا ہے: بل گیٹس

ویب ڈیسک: مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت (AI) کے بڑھتے ہوئے غلط استعمال کے بارے میں دنیا کو خبردار کیا ہے اور سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

اس موضوع پر بات کرتے ہوئے گیٹس نے کہا کہ اگر مصنوعی ذہانت غلط ہاتھوں میں چلی جائے تو یہ اربوں لوگوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ افرادمصنوعی ذہانت کو ایسے طریقوں سے ہتھیار کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں جو پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے، اور حکومتوں پر زور دیا کہ وہ اس ٹیکنالوجی کے لیے سخت نگرانی کا نظام نافذ کریں اور سخت ضوابط وضع کریں۔

Watch Live Public News