رباط میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب، پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب، پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین
کیپشن: رباط میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب، پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین

ویب ڈیسک: مراکو کے شہر رباط میں پاکستانی سفارت خانے کے زیراہتمام یومِ دفاع اور شہداء کی یاد میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سفیروں، دفاعی اتاشیوں ، مراکشی حکومت کے اعلیٰ حکام، اور مراکش میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ دورانِ تقریب پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں پر روشنی ڈالی گئی۔ مسلح افواج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے، پاکستان کے سفیر سید عادل گیلانی نے مہمانوں سے اپنے خطاب میں یومِ دفاع کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ 

انہوں نے ان بہادر سپاہیوں کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے وطن کی خود مختاری اور آزادی کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ مسلح افواج کی لازوال شجاعت اور ہمت پوری قوم کے لیے فخر اور اتحاد کا باعث ہے۔ 

انہوں نے پاکستان اور مراکش کے تعلقات کی اہمیت اور حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کا بھی ذکر کیا۔

یہ تقریب پاکستان اور مراکش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوئی۔ مہمانوں کو خصوصی دستاویزی فلمیں دکھائی گئیں جن میں پاکستان کی مسلح افواج کی تاریخ اور صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا۔ تقریب کا اختتام روایتی پاکستانی کھانوں پر مشتمل ایک پرتعیش عشائیے کے ساتھ ہوا۔

Watch Live Public News