سونے کی قیمت میں ایک روزہ اضافے کے بعد دوبارہ کمی

سونے کی قیمت میں ایک روزہ اضافے کے بعد دوبارہ کمی
کیپشن: سونے کی قیمت میں ایک روزہ اضافے کے بعد دوبارہ کمی

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ایک روزہ اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں دوبارہ کمی ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2,100 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 50 ہزار 936 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1,800 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 86 ہزار 604 روپے پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 21 ڈالر کم ہوکر 4,284 ڈالر ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 60 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 6,906 روپے ہوگئی۔

Watch Live Public News