فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی وزیر دفاع کی اہم ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی وزیر دفاع کی اہم ملاقات
کیپشن: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی وزیر دفاع کی اہم ملاقات

ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی۔

شہزادہ خالد بن سلمان کے مطابق ملاقات میں مکہ معاہدے میں شامل ممالک کے سربراہانِ افواج کے اجلاس کے نتائج کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سعودی عرب میں شہری اور اقتصادی تنصیبات پر ہونے والے حملوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیر دفاع نے کہا کہ ملاقات میں ان حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Watch Live Public News