وزیر اعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو ایک اور خط، وزیر اعظم ہاؤس آنے کی دعوت

وزیر اعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو ایک اور خط، وزیر اعظم ہاؤس آنے کی دعوت

(ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے محمود خان اچکزئی کو وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان  نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط لکھ دیا۔وزیراعظم نے محمود خان اچکزئی کو وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات اور الیکشن کمیشن تعیناتیوں سے متعلق خط لکھا گیا ہے۔

اپوزیشن ترجمان اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔ اخونزادہ حسین یوسفزئی کا کہن اہے کہ حکومت ماضی کی ملاقاتوں کے کمٹمنٹ سے پیچھے ہٹتی نظر آرہی ہے۔ خط موصول ہوا ہے رانا ثنا اللہ اور دیگر افراد سے توقع رکھتے ہیں اپنی زبان پر قائم رہیں گے۔

Watch Live Public News