(ویب ڈیسک ) ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جانب سے 27 ستمبر کا لانگ مارچ موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا سیاسی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔جس میں پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے کا باضابطہ اعلان محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصرعباس کو اعتماد میں لے کر کیا جائے گا۔