27 ستمبر کے اسلام آباد مارچ پر پی ٹی آئی قیادت میں اختلافات سامنے آگئے

27 ستمبر کے اسلام آباد مارچ پر پی ٹی آئی قیادت میں اختلافات سامنے آگئے

(ویب ڈیسک) 27 ستمبر کے اسلام آباد مارچ پر پی ٹی آئی قیادت میں اختلافات سامنے آگئے۔

پی ٹی آئی میں 27 ستمبر کے مارچ کی حکمت عملی تبدیل کرنے پر مشاورت کی  جارہی ہے۔ پی ٹی آئی قیادت میں مارچ ملتوی کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

بعض پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے تیاریوں کو ناکافی قرار دینے کی اطلاعات بھی ہیں ۔27ستمبر کو پنجاب کی سرحد پر دھرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے جبکہ پی ٹی آئی کے بعض رہنما 27 ستمبر کو ہی اسلام آباد بڑھنے پر اصرار کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی قیادت کل مارچ کے حوالے سے حتمی حکمت عملی سامنے لائے گی۔

دوسری جانب حکومت نے 27 ستمبر کے ممکنہ مارچ سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی تیاریاں تیز کردیں۔ اسلام آباد کی جانب آنے والے راستوں پر کنٹینرز اور رکاوٹیں لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

وفاقی حکومت  نے 27 ستمبر کو اسلام آباد میں مارچ نہ ہونے دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے قانون پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Watch Live Public News