چینی صدر شی جن پنگ امریکا پہنچ گئے، ٹرمپ نے پرتپاک استقبال کیا

چینی صدر شی جن پنگ امریکا پہنچ گئے، ٹرمپ نے پرتپاک استقبال کیا
کیپشن: چینی صدر شی جن پنگ امریکا پہنچ گئے، ٹرمپ نے پرتپاک استقبال کیا

ویب ڈیسک: چینی صدر شی جن پنگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکا پہنچ گئے، جہاں میری لینڈ کے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر صدر ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ پینگ لی یوان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جس کے دوران دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، پرچم لہرائے گئے اور چینی صدر کو توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔ امریکی فضائیہ کے طیاروں نے فلائی پاسٹ بھی کیا۔

تقریباً ایک دہائی بعد شی جن پنگ کا یہ پہلا سرکاری دورۂ امریکا ہے۔ دورے کے دوران وہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، جس میں امریکا چین تعلقات، تجارت اور دیگر باہمی امور پر بات چیت متوقع ہے۔

امریکا پہنچنے سے قبل اپنے تحریری بیان میں شی جن پنگ نے کہا تھاکہ چین اور امریکا کو ایک دوسرے کا حریف نہیں بلکہ شراکت دار ہونا چاہیے۔ ان کے مطابق چین کی ترقی اور امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کی کوششیں ایک دوسرے کے ساتھ چل سکتی ہیں اور دونوں ممالک باہمی تعاون سے پوری دنیا کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔

Watch Live Public News