اب دوستوں کی سالگرہ بھولنا ناممکن، واٹس ایپ میں برتھ ڈے ریمائنڈر فیچر متعارف کرانے کی تیاری

اب دوستوں کی سالگرہ بھولنا ناممکن، واٹس ایپ میں برتھ ڈے ریمائنڈر فیچر متعارف کرانے کی تیاری

(ویب ڈیسک) دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرانے پر کام شروع کر دیا ہے، جس کے تحت اب واٹس ایپ خود صارفین کو ان کے دوستوں اور پیاروں کی سالگرہ کی یاد دہانی (Birthday Reminder) کرائے گا۔ یہ فیچر فیس بک کے روایتی برتھ ڈے ریمائنڈرز سے کافی مماثلت رکھتا ہے۔

واٹس ایپ کے اندرونی فیچرز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ 'وی بی ٹا انفو' (WABetaInfo) کی رپورٹ کے مطابق اب صارفین کو سالگرہ یاد رکھنے کے لیے کسی علیحدہ کیلنڈر ایپ یا ڈائری پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا، بلکہ وہ واٹس ایپ کے اندر ہی اپنے محفوظ کانٹیکٹس کی سالگرہ ٹریک کر سکیں گے۔

اس فیچر کی بدولت صارفین کو وقت پر نوٹیفکیشن موصول ہوگا جس سے وہ فوری طور پر چیٹ اوپن کر کے متعلقہ شخص کو سالگرہ کی مبارکباد دے سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق آئی او ایس (iOS) ڈیوائسز میں 'اپ ڈیٹس' کی جگہ اب ایک نئی Contacts Tab شامل کی جا رہی ہے، جہاں اس فیچر کی باقاعدہ آزمائش ہو رہی ہے۔

جس دن کسی دوست یا عزیز کی سالگرہ ہوگی، واٹس ایپ کی کانٹیکٹس لسٹ میں اس کے نام کے ساتھ ایک کیک ایموجی (????) اور "Birthday Today" کا لیبل واضح طور پر نمایاں کر دیا جائے گا۔

یہ ریمائنڈر صرف اسی صورت کام کرے گا جب صارف کے کانٹیکٹ لسٹ میں موجود افراد نے واٹس ایپ اکاؤنٹ بناتے وقت یا پروفائل میں اپنی تاریخِ پیدائش (Date of Birth) درج کی ہوگی۔

اگر کسی دوست نے اپنی سالگرہ کی تاریخ واٹس ایپ پر فراہم نہیں کی ہوگی تو اس کا ریمائنڈر موصول نہیں ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فی الحال آئی او ایس بیٹا کے ابتدائی ٹیسٹنگ مرحلے میں ہے اور تمام بیٹا صارفین کو بھی دستیاب نہیں ہے۔کمپنی اس پر مزید کام کر رہی ہے، اس لیے امکان ہے کہ عام صارفین کے لیے باضابطہ طور پر لانچ کرنے سے پہلے اس کے ڈیزائن اور کام کے طریقہ کار میں مزید تبدیلیاں اور بہتری لائی جائے گی۔

Watch Live Public News