(ویب ڈیسک): چین کا معروف اور مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ و لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ’ بلی بلی‘ ( Bilibili)، جسے عام زبان میں چین کا یوٹیوب بھی کہا جاتا ہے، اب پاکستانی صارفین کے لیے بغیر کسی وی پی این (VPN) یا پراکسی کے باآسانی دستیاب ہے۔ پاکستانی کانٹینٹ کریئٹرز (Content Creators) اب براہِ راست اپنے پاکستانی نمبر پر اکاؤنٹ بنا کر چینل لانچ کر سکتے ہیں اور ویڈیو مواد کے ذریعے آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔
اکاؤنٹ بنانے کا طریقہ:
1. سب سے پہلے Bilibili کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں اور Register کے آپشن پر کلک کریں۔
2. کنٹری کوڈ کی فہرست سے پاکستان کا کوڈ (+92) منتخب کریں اور اپنا موبائل نمبر درج کریں (نمبر کے آغاز میں اضافی ’0‘ نہ لگائیں)۔
3. اسکرین پر دیا گیا کیپچا (Captcha) مکمل کرنے کے بعد Verification Code حاصل کریں اور موصول ہونے والے کوڈ درج کر کے رجسٹریشن مکمل کریں۔
4. اکاؤنٹ بننے کے بعد Personal Center میں جا کر اپنا صارف نام، پروفائل تصویر، تاریخِ پیدائش اور جنس سمیت دیگر ضروری معلومات درج کریں۔
5. سیکیورٹی کے لیے اپنی ای میل کی تصدیق کرائیں اور ٹو فیکٹر آتھینٹیکیشن (2FA) فعال کریں۔
ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا طریقہ:
مواد شائع کرنے کے لیے Contribute پر کلک کر کے Video Submission کے سیکشن میں جائیں۔
ویڈیو منتخب کرنے کے بعد اس کا ٹائٹل (Title) درج کریں، معیاری کور(Cover) یا تھمب نیل(Thumbnail) منتخب کریں، متعلقہ ٹیگز شامل کریں اور مناسب تفصیل (Description) تحریر کریں۔
اگر ویڈیو میں کوئی اسپانسرڈ یا پروموشنل مواد شامل ہو تو اس کی نشاندہی کریں۔ آپ ویڈیو کو فوری شائع یا شیڈول بھی کر سکتے ہیں۔ ابتدائی اکاؤنٹس کے لیے ویڈیو کے سائز، فارمیٹ اور ریزولوشن سے متعلق شرائط کا اطلاق ہوتا ہے۔
ویوز اور آمدنی چیک کرنا:
پلیٹ فارم کے اندر موجود ڈیٹا سینٹر میں ویڈیوز کے ویوز، لائکس، شیئرز اور فالوورز کے مکمل اعداد و شمار دیکھے جا سکتے ہیں۔
اپنی کمائی، انعامات اور مجموعی آمدنی کا جائزہ لینے کے لیے ریونیو منیجمنٹ کا سیکشن استعمال کیا جاتا ہے۔
رقم نکلوانے (Withdrawal) کا طریقہ کار:
پلیٹ فارم پر کمائی چینی کرنسی یوآن میں ظاہر ہوتی ہے۔
کمائی کی مخصوص حد (Threshold) پوری ہونے کے بعد رقم نکلوانے کا آپشن فعال ہو جاتا ہے، جہاں ادائیگی کے ذرائع اور شرائط دیکھی جا سکتی ہیں۔ پاکستان میں رقوم کی منتقلی پلیٹ فارم کی متعلقہ پالیسی اور علاقائی ادائیگی کی سہولیات پر منحصر ہوگی۔
صارفین سرچ بار میں اپنا صارف نام لکھ کر اپنے چینل کو براہِ راست فالو اور تلاش کر سکتے ہیں، جس کے ذریعے اب بغیر کسی تکنیکی رکاوٹ کے ایک بڑی بین الاقوامی اور علاقائی آڈینس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔