انڈر 19 ایشیا کپ: یو اے ای نے پاکستان کو  جیت کیلئے 225 رنز کا ہدف دیدیا

 انڈر 19 ایشیا کپ: یو اے ای نے پاکستان کو  جیت کیلئے 225 رنز کا ہدف دیدیا
کیپشن:  انڈر 19 ایشیا کپ: یو اے ای نے پاکستان کو  جیت کیلئے 225 رنز کا ہدف دیدیا

ویب ڈیسک: انڈر 19 ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو جیت کے لیے 225 رنز کا ہدف دے دیا۔

مسقط کے الامیرات کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ یو اے ای کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 224 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

یو اے ای کی جانب سے نوراللہ ایوبی 70 اور یائن کرن رائے 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد صیام نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ علی رضا، رضوان اللہ اور حسنین عباس ڈار نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نقاب شفیق نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

Watch Live Public News