وین ڈیسک: پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے بتایا کہ شاداب خان بیماری کی وجہ سے آج کے میچ میں دستیاب نہیں ہیں؛ لہٰذا، ان کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ اگرچہ وہ ٹاس ہار گئے ہیں، لیکن وہ بخوبی جانتے ہیں کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کس حکمت عملی کے ساتھ کھیلنا ہے۔ ٹیم میں ایشان مالنگا کی جگہ مہیش تھیکشنا کو شامل کیا گیا ہے۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں جاری اس فائنل میچ میں پاکستان کی نظریں اپنی سرزمین پر سہ فریقی ون ڈے سیریز کی ٹرافی جیتنے پر مرکوز ہیں۔
پاکستان نے آخری بار 2008 میں ایک روزہ سہ فریقی سیریز کا ٹائٹل جیتا تھا، جب اس نے بنگلہ دیش میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی۔