ویب ڈیسک: پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کھلاڑی شہباز احمد سینئر نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہباز احمد سینئر آئندہ عام انتخابات میں اپنے آبائی شہر فیصل آباد سے حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں اور جلد باضابطہ اعلان کریں گے۔
شہباز احمد سینئر کو ان کی غیر معمولی رفتار، شاندار ڈربلنگ اور مہارت کے باعث ’میراڈونا آف ہاکی‘ کہا جاتا ہے۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے 1994 میں آخری مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ جیتا تھا۔ وہ 1990 اور 1994 کے ورلڈ کپ میں مسلسل دو مرتبہ بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی ہیں۔