ایشین گیمز ہاکی: پاکستان کی چین کو شکست، فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرلی

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان کی چین کو شکست، فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرلی

(ویب ڈیسک) ایشین گیمز میں   پاکستان ہاکی ٹیم نے چین کو ہرا کر فتوحات کی ہیٹ ٹرک کر لی۔

پاکستان نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور تینوں فیصلہ کن گول میچ کے دوسرے کوارٹر میں داغے۔

پاکستنا کی جانب سے کپتان ابوبکر، سفیان خان اور حنان شاہد نے شاندار فیلڈ اور پنالٹی کارنر مووز کے ذریعے گیند کو جال کی راہ دکھا کر ٹیم کو برتری دلائی۔

قومی دفاعی کھلاڑیوں اور گول کیپر نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم چین کو کوئی بھی گول کرنے کا موقع نہ دیا۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی یہ مسلسل تیسری فتح ہے۔اس سے قبل گرین شرٹس نے اپنے ابتدائی میچز میں تھائی لینڈ اور ازبکستان کو بھی باآسانی شکست سے دوچار کیا تھا۔

اس فتح کے بعد پاکستان اپنے پول میں مسلسل تین کامیابیوں کے ساتھ 9 پوائنٹس حاصل کر کے دوسرے نمبر پر براجمان ہے جبکہ گروپ میں سرفہرست ملائیشیا کے بھی مجموعی طور پر 9 پوائنٹس ہیں، تاہم بہتر گول اوسط (Goal Difference) ہونے کے باعث ملائیشیا پہلی پوزیشن پر قابض ہے۔

Watch Live Public News