ویب ڈیسک: قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اے سی سی مینز رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل سے قبل پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے کھلاڑیوں نے ایک ساتھ نمازِ جمعہ ادا کرکے اخوت، اتحاد اور بھائی چارے کا خوبصورت پیغام دیا۔
27 نومبر کو ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کے مسلمان کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ایک ہی صف میں کھڑے ہوکر باجماعت نمازِ جمعہ ادا کی۔
روایتی حریف ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ایک ساتھ نماز ادا کرتے دیکھ کر کرکٹ شائقین نے اس منظر کو کھیل سے بالاتر مذہبی ہم آہنگی، باہمی احترام اور بھائی چارے کی خوبصورت مثال قرار دیا۔ نماز کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
واضح رہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ فائنل میں پاکستان شاہینز کا مقابلہ سری لنکا اے سے 29 نومبر کو ہوگا۔