رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کا دوسرا سیمی فائنل: بنگلہ دیش اے  کا پاکستان شاہینز کو 233 رنز کا ہدف 

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کا دوسرا سیمی فائنل: بنگلہ دیش اے  کا پاکستان شاہینز کو 233 رنز کا ہدف 

(ویب ڈیسک ) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اے نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز اسکور کرتے ہوئے پاکستان شاہینز کو جیت کے لیے 233 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 232 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش اے کی اننگز کا سب سے نمایاں پہلو شہادت حسین کی ذمہ دارانہ بیٹنگ رہی، جنہوں نے 103 رنز کی ناقابلِ شکست سنچری اسکور کر کے ٹیم کو ایک معقول مجموعے تک پہنچایا۔

دیگر نمایاں بلے بازوں میں مہدالاسلام نے 42، مہروب حسن نے 28 اور ریپن مندول نے 19 رنز اسکور کیے۔

پاکستان شاہینز کے باؤلرز نے بنگلہ دیشی بلے بازوں کو بڑے اسکور تک محدود رکھنے کے لیے نپی تلی باؤلنگ کی، سفیان مقیم سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ان کے علاوہ حسن نواز اور علی رضا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ احمد دانیال کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

Watch Live Public News