مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی ڈیفنس، اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا، ذرائع

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی ڈیفنس، اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا، ذرائع

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی ڈیفنس، اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب اور ترکیے کے عسکری سربراہان، وزرائے دفاع اور وزرائے خارجہ اجلاس میں شریک ہیں،تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع، عسکری سربراہان اور انٹیلیجنس چیفس بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

 ذرائع کے مطابق کمیٹی کے اجلاس سے پہلے اسلام آباد میں ابتدائی اجلاس منعقد ہوچکے ہیں،کمیٹی کے اجلاس سے قبل تمام ہوم ورک مکمل ہو چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   مکہ دفاعی معاہدے کے سٹریٹیجیک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی میں تینوں ممالک کے دو، دو نمائندے ہیں، مکہ دفاعی معاہدے کے سٹریٹیجیک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی مین تینوں ممالک کے دو، دو نمائندے بھی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں،اجلاس میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے اور پاکستانی سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل ر نعمان محمود بھی شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق مکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم کمیٹی کے سیکریٹری جنرل نعمان محمود اجلاس کے انتظامی و ادارہ جاتی رابطوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں شرکت کے لئے ترکیہ کا وفد آج صبح پاکستان پہنچا تھا، سعودی عرب کا وفد گذشتہ شب پاکستان پہنچا تھا،اجلاس آج ہی اختتام پزیر ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اسٹریٹیجیک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے دو اجلاس سعودی عرب اور ترکیہ میں ہوچکے ہیں،کمیٹی کا اسلام آباد میں ہونے والا یہ پہلا اجلاس ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں دفاعی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے،شام کی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے حتمی نام کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے حتمی نام کے علاوہ اختصار/ابریویوشن پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق خطے بالخصوص مشرق وسطی کی صورتحال، یمن سعودی عرب جنگ پر بھی غور کیا جائے گا، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب اسلام آباد اجلاس میں خطے کی بدلتی صورتحال اور مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز پر بھی غور کریں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اجلاس اہم علاقائی پیش رفت کے تناظر میں منعقد ہورہا ہے،تینوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی، سیاسی اور اسٹریٹجک تعاون بڑھانے کے لیے اہم مشاورت متوقع ہے۔

Watch Live Public News