ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے متنی میں محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) اور سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عبدالرشید، سعید اللہ اور سعید نواب کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشت گرد سرکاری تنصیبات پر حملوں اور پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران تینوں دہشت گردوں کی لاشیں ملیں۔ ان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، ایک پستول، 3 دستی بم، 5 میگزین اور قومی شناختی کارڈز برآمد ہوئے۔
سی پی او کے مطابق فرار ہونے والے دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔