(ویب ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قطر کے ساتھ دوطرفہ روابط مزید گہرے کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قریبی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک نے سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور ادارہ جاتی تعاون کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ اس موقع پر قطر کے وزیر داخلہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قطر کے ساتھ دوطرفہ روابط مزید گہرے کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قریبی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔