وزیر اعظم اور صدر مملکت کی ملاقات، ملکی موجودہ صورتحال پر گفتگو

وزیر اعظم اور صدر مملکت کی ملاقات، ملکی موجودہ صورتحال پر گفتگو

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت کی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام معاملات پر مل کر بیٹھیں گے اور مشاورت سے ان کا حل نکالا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی،جس میں موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق  ملاقات کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔اس کے علاوہ  ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

ملاقات کے دوران گفتگو کی گئی کہ  تمام معاملات کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جائے گا۔

پچھلی آئینی ترامیم تمام اتحادی جماعتوں کی باہمی مشاورت سے کیں گئیں۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ  تمام معاملات پر مل کر بیٹھیں گے اور مشاورت سے ان کا حل نکالا جائے گا۔

Watch Live Public News