میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، خواتین کا بھیس بدل کر فرار ہونے والے دہشت گرد ہلاک

 میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، خواتین کا بھیس بدل کر فرار ہونے والے دہشت گرد ہلاک
کیپشن:  میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، خواتین کا بھیس بدل کر فرار ہونے والے دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کا بھیس بدل کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عزمِ استحکام وژن کے تحت خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ میر علی میں دہشت گرد رکشے میں خواتین کا روپ دھار کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے ان کی کوشش ناکام بنا دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے خواتین کے برقعوں کا استعمال خواتین کی حرمت اور اسلامی و اخلاقی اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پسپائی کے بعد فتنہ الخوارج کے دہشت گرد فرار ہونے کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں۔ اس سے قبل مساجد اور شہری آبادی میں چھپنے اور وہاں بارودی مواد رکھنے کے شواہد بھی سامنے آچکے ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے لیے بچوں اور خواتین کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔


 

Watch Live Public News