ویب ڈیسک: ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 15 ہزار 400 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 79 ہزار 836 روپے کا ہوگیا۔ تقریباً 14 ماہ بعد سونے کی قیمت 4 لاکھ روپے سے نیچے آنے کے بعد مزید کم ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونا 13 ہزار 203 روپے کمی سے 3 لاکھ 25 ہزار 648 روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 154 ڈالر کمی سے 3 ہزار 573 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
دوسری جانب، فی تولہ چاندی 297 روپے کمی سے 4 ہزار 708 روپے ہوگئی۔ 10 گرام چاندی 254 روپے کمی سے 4 ہزار 36 روپے پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی 2.97 ڈالر کمی سے 42.30 ڈالر فی اونس ہوگئی۔