ویب ڈیسک: کرکٹ کے روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ دوحا میں کھیلا جانے والا یہ اہم مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان نے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں متحدہ عرب امارات کو 61 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا، جبکہ بھارت نے نیپال کو 302 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔
دونوں ٹیمیں اپنے پہلے میچز جیت کر بلند حوصلوں کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ روایتی حریفوں کے درمیان اس بڑے مقابلے کے لیے شائقین کرکٹ بے صبری سے منتظر ہیں۔