ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں شاہینوں کی شاندار فتح، یو اے ای کو 61 رنز سے شکست دے دی

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں شاہینوں کی شاندار فتح، یو اے ای کو 61 رنز سے شکست دے دی

(ویب ڈیسک)دوحہ میں جاری ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ کے گروپ بی کے تیسرے میچ میں پاکستان اے نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کو 61 رنز سے شکست دے دی۔ 

پاکستان اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47.4 اوورز میں 245 رنز اسکور کیے اور یو اے ای کو جیت کے لیے 246 رنز کا ہدف دیا۔ 

پاکستان اے کی جانب سے اوپنرز شمیل حسین نے 62 رنز اور معاذ صداقت نے 53 رنز کی ذمہ دارانہ نصف سنچریاں اسکور کیں۔ 

کپتان عبدالصمد نے 39 رنز، فرحان یوسف نے 28 رنز اور محمد عمران نے 22 رنز بنائے، جبکہ روہیل نذیر نے 9، حسن نواز اور سعد مسعود نے 7، 7، سفیان مقیم نے 2 اور احمد دانیال صفر پر آؤٹ ہوئے۔ 

متحدہ عرب امارات کی جانب سے کپتان باسل حمید نے 37 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ابرار احمد اور اویس علی شاہ نے 2، 2 اور نوراللہ ایوبی و محمد شہداد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

متحدہ عرب امارات کی اننگز:

246 رنز کے ہدف کے تعاقب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم 40.5 اوورز میں 184 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ 

یو اے ای کی جانب سے محمد شہداد نے 45 رنز، آفتاب عالم نے 39 رنز، اویس علی شاہ نے 32 رنز اور ابرار احمد نے 21 رنز بنائے، جبکہ کپتان باسل حمید اور ایتھن ڈی سوزا سمیت تین کھلاڑی صفر پر پویلین لوٹے۔ 

پاکستان اے کی شاندار باؤلنگ:

پاکستان اے کی جانب سے سفیان مقیم نے 10 اوورز میں 35 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور علی رضا نے 7 اوورز میں 41 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

نصف سنچری بنانے والے معاذ صداقت نے باؤلنگ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 28 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سعد مسعود نے بھی 28 رنز دے کر 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

Watch Live Public News