جنوبی پنجاب صوبے کا حامی ہوں،پنجاب کو4 ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کے حق میں نہیں ، بلاول

جنوبی پنجاب صوبے کا حامی ہوں،پنجاب کو4 ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کے حق میں نہیں ، بلاول

(ویب ڈیسک)  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کا حامی ہوں مگر چاروں صوبوں کی تقسیم نہیں مانتا، عوام چاروں صوبوں کی بات کریں تو ماننے کو تیار ہوں، کسی اور کی نہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  نےرحیم یارخان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس  وقت  معاشی آفت سے گزررہا ہے ،کسان  کو اپنی محنت اور فصل کی مناسب قیمت نہیں مل رہی ،نوجوان پریشان ہیں،مہنگائی اور غربت نے جینا محال کررکھا ہے ،بزرگ پریشان ہیں کہ روٹی کا بندوبست کریں یا دوائیوں کا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی غریب دوست جماعت ہے ، ہم جمہوری لوگ ہیں اور ہماری جدوجہد کامیاب ہو گی ، پنجاب کو4 ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کے حق میں نہیں ہوں،سازشی عناصر جنوبی پنجاب صوبے کی جدوجہد کو متنازع بنا رہے ہیں،جنوبی پنجاب صوبے کا حامی ہوں مگر چاروں صوبوں کی تقسیم نہیں مانتا، عوام چاروں صوبوں کی بات کریں تو ماننے کو تیار ہوں، کسی اور کی نہیں۔

  بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اصل پریشانی کی طرف توجہ دلائیں، یہ وقت نفرت، تقسیم اور سیاسی بدلہ لینے کا نہیں، عوام کو ریلیف پہنچانے کا ہے،مہنگائی ،بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے ،یہ وقت نفرت کی سیاست کا نہیں۔

Watch Live Public News