(ویب ڈیسک ) عالمی مارکیٹ سمیت ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکار ڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 90 ہزار 136 روپے ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 9 ہزار 859 روپے اضافے سے 3 لاکھ 34 ہزار 478 روپے ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 115 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 676 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 277 روپے مہنگی ہوکر 4 ہزار 906 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی 238 روپے اضافے سے 4 ہزار 206 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی 2 ڈالر 77 سینٹ مہنگی ہوکر 44 ڈالر 28 سینٹ ہوگئی۔