ویب ڈیسک: کراچی ایکسپو سینٹر میں فوڈ ایگ پاکستان 2026 اختتام پذیر ہوگئی، نمائش میں پاکستانی زرعی اور غذائی مصنوعات کو عالمی خریداروں کی جانب سے غیر معمولی پذیرائی ملی۔
نمائش میں 80 ممالک سے 900 سے زائد بین الاقوامی خریداروں نے شرکت کی، جس کے دوران پاکستانی کاروباری اداروں کو عالمی خریداروں سے براہِ راست رابطوں اور تجارتی مواقع حاصل کرنے کا موقع ملا۔
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے بھی نمائش کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی زرعی اور غذائی مصنوعات میں عالمی منڈیوں تک رسائی کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے تجارتی افسران سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے اور عالمی تجارتی روابط مضبوط بنانے پر زور دیا۔
فوڈ ایگ پاکستان 2026 کو پاکستانی زرعی و غذائی مصنوعات کی عالمی سطح پر تشہیر، نئی منڈیوں تک رسائی اور برآمدات کے فروغ کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔