ویب ڈیسک: جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر ویان ملڈر نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ۔
بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ویان ملڈر نے پہلے شاندار سنچری اسکور کی اور پھر صرف 31 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل جولائی 2025 میں زمبابوے کے خلاف انہوں نے ناقابلِ شکست 367 رنز کی تاریخی اننگز کھیلی تھی۔
ویان ملڈر نے بنگلا دیش کے خلاف صرف 64 گیندوں پر 7 وکٹیں حاصل کرکے 76 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے ہیو ٹیفیلڈ نے 1950 میں 68 گیندوں پر 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
ویان ملڈر کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کو ایک اننگز اور 219 رنز سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔
جنوبی افریقا نے پہلی اننگز 494 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی، جبکہ بنگلا دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 91 اور دوسری اننگز میں 184 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔