راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستانی باؤلر ثاقب خان انجری کے باعث باہر ہوگئے

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستانی باؤلر ثاقب خان انجری کے باعث باہر ہوگئے
کیپشن: راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستانی باؤلر ثاقب خان انجری کے باعث باہر ہوگئے

ویب ڈیسک: راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران، پاکستان کے اہم بولر ثاقب خان انجری کے باعث کھیل سے باہر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، بائیں ہیمسٹرنگ میں کھنچاؤ کے باعث ثاقب خان راولپنڈی ٹیسٹ میں مزید بولنگ نہیں کر سکیں گے؛ وہ اس وقت ٹیم کے طبی عملے کی نگرانی میں زیرِ علاج ہیں۔

ثاقب سری لنکا کی دوسری اننگز کے اوائل میں، اپنا دوسرا اوور کرواتے ہوئے اور لاہیرو اڈارا کو آؤٹ کرنے کے کچھ ہی دیر بعد میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ انہوں نے اپنے ڈیبیو  ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹیں حاصل کی تھیں، جبکہ موجودہ میچ کی پہلی اننگز میں بھی انہوں نے ایک وکٹ لی تھی۔

اگرچہ پاکستان ٹیم میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہے، تاہم ایک اہم بولر کی عدم موجودگی قومی ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔

Watch Live Public News