راولپنڈی ٹیسٹ میں ثاقب خان اور غازی غوری کے دو بڑے کارنامے، ریکارڈز برابر!

راولپنڈی ٹیسٹ میں ثاقب خان اور غازی غوری کے دو بڑے کارنامے، ریکارڈز برابر!
کیپشن: راولپنڈی ٹیسٹ میں ثاقب خان اور غازی غوری کے دو بڑے کارنامے، ریکارڈز برابر!

ویب ڈیسک: راولپنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر ثاقب خان اور وکٹ کیپر بیٹر غازی غوری نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دو اہم ریکارڈز برابر کر دیے۔

سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں ثاقب خان نے 130 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ٹیسٹ ڈیبیو پر ایک اننگز میں 7 وکٹیں لینے والے چوتھے پاکستانی بولر بن گئے۔

دوسری جانب غازی غوری نے پہلی اننگز میں 6 کیچز پکڑ کر ایک اننگز میں سب سے زیادہ کیچز لینے والے دوسرے پاکستانی وکٹ کیپر کا اعزاز حاصل کر لیا۔ ان سے قبل وسیم باری بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد 2015 کے ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے میچ میں 6 کیچز پکڑ کر آسٹریلوی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ کا ریکارڈ برابر کر چکے ہیں۔

Watch Live Public News