راولپنڈی ٹیسٹ: ڈیبیو کرنے والے 3 پاکستانی کھلاڑیوں نے 34 سالہ عالمی ریکارڈ برابر کر دیا

راولپنڈی ٹیسٹ: ڈیبیو کرنے والے 3 پاکستانی کھلاڑیوں نے 34 سالہ عالمی ریکارڈ برابر کر دیا
کیپشن: راولپنڈی ٹیسٹ: ڈیبیو کرنے والے 3 پاکستانی کھلاڑیوں نے 34 سالہ عالمی ریکارڈ برابر کر دیا

ویب ڈیسک: راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کے تین نوجوان کرکٹرز طیب عارف، محمد طحہٰ اور عرفات منہاس نے اپنے ڈیبیو میچ کی پہلی اننگز میں نصف سنچریاں بنا کر 34 سال پرانا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔

ٹیسٹ کرکٹ کی 150 سالہ تاریخ میں یہ صرف دوسرا موقع ہے کہ ایک ہی اننگز میں تین ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں نے 50 یا اس سے زائد رنز اسکور کیے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے طیب عارف نے 51 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 57 رنز بنائے، جبکہ محمد طحہٰ نے 105 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 5 چوکوں کی مدد سے 51 رنز اسکور کیے۔

میچ کے دوسرے روز عرفات منہاس نے آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 72 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی، جس کی بدولت پاکستان 400 رنز کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب رہا۔

اس سے قبل 1992 میں زمبابوے اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کے گرانٹ فلاور، ڈیو ہاٹن اور اینڈی فلاور نے اپنے ڈیبیو میچ کی پہلی اننگز میں نصف سنچریاں بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی نوجوانوں نے 34 سال بعد اس تاریخی اعزاز کو دہرا دیا۔

Watch Live Public News