میچ کے دوران افسوسناک حادثہ، فٹبال سر پر لگنے سے 18 سالہ کھلاڑی جاں بحق

میچ کے دوران افسوسناک حادثہ، فٹبال سر پر لگنے سے 18 سالہ کھلاڑی جاں بحق
کیپشن: میچ کے دوران افسوسناک حادثہ، فٹبال سر پر لگنے سے 18 سالہ کھلاڑی جاں بحق

ویب ڈیسک: ارجنٹائن میں فٹبال میچ کے دوران حریف کھلاڑی کی جانب سے زور سے کلیئر کی گئی گیند سر پر لگنے کے باعث 18 سالہ فٹبالر جان کی بازی ہار گیا۔

ابیل نونیز نامی نوجوان فٹبالر ایف سی ایزائزا کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈیپورٹیوو منیز کے خلاف میچ کھیل رہا تھا کہ اسی دوران حریف ٹیم کے ایک دفاعی کھلاڑی نے گیند کو زور سے کلیئر کیا، جو سیدھی ابیل کے سر پر جا لگی۔

گیند لگتے ہی نوجوان فٹبالر گراؤنڈ میں بے ہوش ہو کر گر پڑا۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کے لیے آپریشن بھی کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعے کے عینی شاہد کرسٹیان رومپانی کے مطابق میچ معمول کے مطابق جاری تھا، تاہم کھلاڑیوں کے درمیان گیند پر قبضہ حاصل کرنے کے لیے سخت مقابلہ ہو رہا تھا۔

ایک اور عینی شاہد نے نوجوان فٹبالر کے اچانک گرنے کے منظر کو باکسنگ مقابلے میں ناک آؤٹ ہونے سے تشبیہ دی۔

اس افسوسناک واقعے نے فٹبال حلقوں میں سوگ کی فضا پیدا کر دی ہے۔

 

Watch Live Public News