مفرور حسینہ واجد کی سرکاری پروٹوکول میں واپسی کی خواہش، 16 دسمبر کا انتخاب بھارتی اسکرپٹ کا حصہ

مفرور حسینہ واجد کی سرکاری پروٹوکول میں واپسی کی خواہش، 16 دسمبر کا انتخاب بھارتی اسکرپٹ کا حصہ

(ویب ڈیسک)بی ڈی نیوز 24  کے مطابق اگست 2024 میں بنگلہ دیشی فضائیہ کے طیارے میں فرار ہونے والی حسینہ واجد نے 16 دسمبر کو سرکاری طیارے کے ذریعے ڈھاکہ واپسی کی خواہش ظاہر کی ہے۔ 

بی بی سی بنگلہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے حسینہ کی واپسی کے لیے شرط عائد کی ہے کہ اسے واپس لانے کی ذمہ داری بنگلہ دیشی فوج اٹھائے۔

بنگلہ دیشی حکومت نے حسینہ واجد کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کر دیا ہے اور نئے پاسپورٹ کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی ہے۔

ایشیا سینٹینل کے مطابق حسینہ واجد نے خود اعتراف کیا ہے کہ واپسی کے لیے 16 دسمبر کا انتخاب 16 دسمبر کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ 

  حسینہ واجد کی واپسی کے لیے 16 دسمبر کی تاریخ کا انتخاب بھارتی خفیہ ایجنسی را کے اسکرپٹ کا حصہ ہے۔حسینہ کی واپسی کی شرائط طے کر کے بھارت بنگلہ دیش کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت کر رہا ہے۔جس قوم کے خون سے حسینہ نے سڑکیں رنگیں اب اسی قوم سے شاہی پروٹوکول کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

  16 دسمبر کی آڑ میں حسینہ واجد اپنے قتل عام کے ریکارڈ کو قومی جذبات کے نیچے دفن کرنا چاہتی ہے۔حسینہ نے پندرہ برس تک 1971 کے نام پر پاکستان دشمنی کو ہوا دی اور اسی بیانیے کی آڑ میں مخالفین کو پھانسیاں دیں۔ بنگلہ دیش کو بھارت کی باجگزار ریاست بنانے والی حسینہ کو آج بھی بھارت کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔

ہتھیار ڈالنے کے دعووں کے باوجود حسینہ کے حامیوں نے تھانے کو نذرِ آتش کیا اور بی این پی رکنِ پارلیمنٹ کا گھر جلا دیا۔ دسمبر واپسی مہم دراصل عوامی لیگ کی شرانگیزی اور تشدد پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔

ملک کو آگ لگانے والی عوامی لیگ کو مظلوم بنا کر عالمی ہمدردی سمیٹنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ بنگلہ دیش نے واضح کیا ہے کہ حسینہ واجد کو وطن واپسی پر فوری گرفتار کیا جائے گا۔

Watch Live Public News