(ویب ڈیسک) امریکی قونصل خانے کے پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف ڈیلن کلینسی نے اسپیشلسٹ آمنہ انیس کے ہمراہ اپٹما ہاؤس لاہور کا دورہ کیا جس میں دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین اپٹما اسد شفیع ور دیگر عہدیداران سے ملاقات، پاکستان امریکہ دوطرفہ تجارت، کپاس، ٹیکسٹائل اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈیلن کلینسی کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔
امریکی سفارتکار کی پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت کی عالمی معیارات پر عملدرآمد کی کوششوں کو سراہا۔
چیئرمین اپٹما اسد شفیع کا کہنا ہے کہ مقامی کپاس کی پیداوار میں کمی، ٹیکسٹائل صنعت کی ضروریات کے لیے درآمدی کپاس پر انحصار بڑھ گیا۔ملکی برآمدات میں ٹیکسٹائل شعبے کا 62 فیصد حصہ، خام مال کی بلاتعطل فراہمی ناگزیر ہے۔72۔ 2024ء میں پاکستان امریکہ دوطرفہ تجارت 7 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔
اپٹما نے امریکی کپاس، زرعی ٹیکنالوجی، اعلیٰ پیداواری بیج اور زرعی تحقیق میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
چیئرمین اپٹما نے کہا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت آرگینک کاٹن، ری سائیکلڈ فائبرز اور ماحول دوست ٹیکنالوجی اپنا رہی ہے۔