"بیٹے کی عزت مٹی میں ملا دی"درِ نجات میں ابوبکر بمقابلہ امان گجر کی میمز سوشل میڈیا پر وائرل

(ویب ڈیسک)مقبول ڈرامہ سیریل 'درِ نجات'میں ابوبکر کے والد امان گجر کے کردار کی اصل حقیقت سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ابوبکر بمقابلہ امان گجر کی مزاحیہ میمز کا سیلاب آ گیا ہے اور انٹرنیٹ صارفین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو رہے ہیں۔ 

"بیٹے کی بنائی ہوئی عزت باپ نے مٹی میں ملا دی"

وائرل ہونے والی ایک میم میں ابوبکر اور امان گجر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ "پہلی بار بیٹے کی بنائی ہوئی عزت کو باپ نے مٹی میں ملایا ہے"۔ 

ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ ابوبکر اس بات پر شدید تناؤ کا شکار ہے کہ اس نے 30 اقساط میں جتنی عزت کمائی تھی، ابو جی نے ایک ہی دن میں سب برباد کر دینی ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے ابوبکر کی تصویر پر پیار سے "AWWWWW" جبکہ امان گجر کی تصویر پر ناپسندیدگی کے اظہار کے طور پر "ew" لکھ کر دونوں کرداروں کے درمیان فرق کو واضح کیا۔ 

اس کے علاوہ ایک اور وائرل پوسٹ میں دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ "ایک متوازی کائنات (Parallel Universe) میں زامل اور امان گجر بہترین دوست ہوتے"۔

Watch Live Public News