نیتن یاہو کا ہم شکل ہونا ایرانی دکاندار کو مہنگا پڑ گیا، خریداروں کا بائیکاٹ، ویڈیو وائرل

نیتن یاہو کا ہم شکل ہونا ایرانی دکاندار کو مہنگا پڑ گیا، خریداروں کا بائیکاٹ، ویڈیو وائرل

(ویب ڈیسک) ایران اور اسرائیل کے درمیان پائی جانے والی شدید کشیدگی کے انوکھے اثرات تہران کی عام مارکیٹ تک پہنچ گئے ہیں، جہاں اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو سے حیرت انگیز مشابہت رکھنے والے ایک مقامی دکاندار کا خریداروں نے مکمل بائیکاٹ کر دیا ہے۔

تہران میں ڈرائی فروٹس اور روایتی مٹھائیاں فروخت کرنے والے ایک دکاندار کا چہرہ اور خدوخال اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے اس حد تک ملتے ہیں کہ پہلی نظر میں لوگ دھوکا کھا جاتے ہیں۔

دکان پر بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تہران کے شہریوں نے اس کی دکان کا رخ کرنا چھوڑ دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے گاہکوں نے اس سے خریداری کا بائیکاٹ کر دیا۔

دکاندار کی پریشانی اور دہائی:

متاثرہ دکاندار کا کہنا ہے کہ وہ شکل کی اس غیر ارادی مماثلت کی وجہ سے شدید ذہنی کوفت اور مالی نقصان کا شکار ہے۔

اس نے شکوہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب کوئی بھی خریدار اس کی دکان پر سامان لینے نہیں آ رہا اور وہ اس پیدا شدہ غیر معمولی صورتحال سے بری طرح تنگ آ چکا ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کا ردِعمل:

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

کچھ صارفین نے تجسس کے تحت دکان کا پتہ اور لوکیشن جاننے کی کوشش کی، جبکہ بیشتر افراد نے اس حیران کن مماثلت پر دلچسپ، طنزیہ اور مزاحیہ ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاست کا غصہ غریب دکاندار پر نکالنا درست نہیں۔

Watch Live Public News