جمادی الثانی 1448ھ کا چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 12 نومبر کو ہوگی

جمادی الثانی 1448ھ کا چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 12 نومبر کو ہوگی

(ویب ڈیسک) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں ماہِ جمادی الثانی 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا ہے، لہٰذا یکم جمادی الثانی بروز جمعرات 12 نومبر کو ہوگی۔

جمادی الثانی 1448ھ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا باضابطہ اجلاس چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت وزارتِ مذہبی امور کے دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اسی وقت چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت ملک بھر کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد کیے گئے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے بتایا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع مکمل طور پر صاف رہا۔ پاکستان کے کسی بھی حصے، زونل کمیٹی یا شہری کی جانب سے جمادی الثانی کا نیا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔لہذا ملک بھر میں یکم جمادی الثانی 1448 ہجری 12 نومبر کو ہوگی۔

Watch Live Public News