مونچھوں کے ساتھ پیدا ہونے والے   انوکھے بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مونچھوں کے ساتھ پیدا ہونے والے   انوکھے بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک نومولود بچے کی انتہائی غیر معمولی اور دلچسپ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں بچے کے چہرے پر واضح طور پر مونچھیں دکھائی دے رہی ہیں، جس نے دیکھنے والوں کو حیرت کے سمندر میں ڈال دیا ہے۔

عام طور پر نومولود بچوں کی معصومیت یا تبسم پر مبنی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں، تاہم اس ویڈیو کے دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بننے کی وجہ بچے کے چہرے پر موجود واضح مونچھیں ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والا بچہ بظاہر انتہائی صحت مند، پیارا اور مسکراتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

ویڈیو کے سامنے آتے ہی انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔جہاں کچھ صارفین اس کو دیکھ کر دنگ رہ گئے ہیں، وہیں بڑی تعداد میں صارفین کا خیال ہے کہ یہ ویڈیو اصلی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے بنائی گئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں اس حوالے سے کوئی مستند معلومات فراہم نہیں کی گئیں کہ یہ بچہ کس ملک میں پیدا ہوا ہے اور اس کے والدین یا بچے کی شہریت کیا ہے۔

Watch Live Public News