فرانس: احتجاج میں ’کیپٹن امریکہ‘ کی انٹری، سپر ہیرو کا لباس ،شیلڈ توجہ کا مرکز بن گئے، ویڈیو وائرل

فرانس: احتجاج میں ’کیپٹن امریکہ‘ کی انٹری، سپر ہیرو کا لباس ،شیلڈ توجہ کا مرکز بن گئے، ویڈیو وائرل

(ویب ڈیسک) فرانس میں جاری عوامی مظاہروں کے دوران ایک غیر معمولی اور دلچسپ منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک مظاہرین مشہور مارول کردار ’ کیپٹن امریکہ‘ کا مکمل لباس اور شیلڈ پہن کر سڑکوں پر نکل آیا۔ اس انوکھے روپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے۔ 

فرانس میں ہونے والے احتجاج کے دوران ایک شہری نے کیپٹن امریکہ کا روایتی نیلا یونیفارم، چہرے پر ماسک اور ہاتھ میں مشہور سپر ہیرو شیلڈ تھام رکھی تھی۔ 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دیگر عام مظاہرین اور نعرے بازی کرنے والے ہجوم کے درمیان اسی روپ میں آگے بڑھتا رہا۔ 

احتجاج کے سنجیدہ ماحول میں اس منفرد کاسٹیوم نے موقع پر موجود لوگوں، دیگر مظاہرین اور راہگیروں کی فوری توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ ہجوم میں موجود افراد اس انوکھے منظر کی ویڈیوز اور تصاویر بناتے دکھائی دیے۔ 

ویڈیو وائرل ہوتے ہی انٹرنیٹ صارفین نے اس پر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے شروع کر دیے۔

کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ فرانس کے حالات کو دیکھ کر بالآخر مارول ایونجرز کو بھی میدان میں آنا پڑ گیا، جبکہ متعدد صارفین نے اسے پرامن احتجاج کے لیے علامتی اور پرکشش انداز قرار دیا۔

Watch Live Public News