(ویب ڈیسک ) سہ ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 306 رنز کا ہدف دے دیا۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 49 اعشاریہ 5 اوورز میں 305 رنز بنائے ۔
پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے 90گیندوں پر 107 رنزبنائے، سلمان علی آغا نے کیریئر کی چوتھی سنچری سکور کی ۔اس کے علاوہ بابراعظم 45، سعد بیگ 39، حسن نواز 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا نے 4 اور اسیتھا فرنینڈو نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔