(ویب ڈیسک ) پاکستان ہاکی لیگ پاکستان میں ہاکی کے احیاء کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن اور میڈیا کاسٹ کی مشترکہ کاوش ہے۔
پاکستان ہاکی لیگ میں عالمی شہرت یافتہ ہاکی اسٹارز شرکت کریں گے، جس سے پاکستانی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح کا تجربہ اور سیکھنے کے مواقع میسر آئیں گے۔
پاکستان ہاکی لیگ پاکستانی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور قومی ہاکی کے معیار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
پاکستان ہاکی لیگ کے ذریعے پاکستان ہاکی فیڈریشن، کارپوریٹ اسپانسرز اور ٹیم مالکان ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں گے۔
پاکستان ہاکی لیگ کا مقصد قومی کھیل کی بحالی، فروغ اور ترقی کے لیے نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔
پاکستان ہاکی لیگ پاکستان میں ہاکی کے روشن مستقبل، نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی اور قومی کھیل کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
پاکستان ہاکی لیگ کے لانچ آج بدھ کی شام 5 بجے کیا جائے گا۔