پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز، سری لنکا کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

 پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز، سری لنکا کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
کیپشن:  پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز، سری لنکا کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

ویب ڈیسک: سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت کوشل مینڈس کریں گے۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 نومبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 17 نومبر سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

ٹیسٹ سیریز سے قبل مہمان ٹیم 4 نومبر سے اسلام آباد میں تین روزہ ٹور میچ بھی کھیلے گی۔

Watch Live Public News