صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس کل طلب کرلیے

صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس کل طلب کرلیے

(ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ  کا اجلاس  کل طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری  نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 6:15 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔ 

صدر نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا 30 واں اجلاس ہو گا۔

صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس بھی کل طلب کرلیا ہے۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق   سینیٹ اجلاس کل شام سوا چھ بجے ہوگا۔

Watch Live Public News