(ویب ڈیسک) پاکستان اور روس کے سفارتی و اسٹریٹجک تعلقات میں ایک نئے سنہری باب کا آغاز ہو گیا ہے، جہاں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر روس کے وزیرِ داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف (Vladimir Kolokoltsev) تاریخی چار روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
روسی وزیرِ داخلہ کے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ان کا انتہائی پرتپاک اور باوقار استقبال کیا۔
روس کے وزیر داخلہ کے دورۂ پاکستان کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر اہم بات چیت ہوگی، روس کے وزیر داخلہ اپنے دورے میں پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔