(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز اور انگلینڈ و سری لنکا کے ہمراہ ون ڈے ٹرائی نیشن سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈز اور ٹیم مینجمنٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور اسکواڈ:
پاکستان اور سری لنکا کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، جس کے میچز بالترتیب 9، 11 اور 13 اکتوبر کو ہوں گے۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان صاحبزادہ فرحان ، عبدالصمد، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز، خواجہ نافع (وکٹ کیپر)، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، محمد عمران رندھاوا، نسیم شاہ، رضا اللہ، صائم ایوب، شاداب خان اور سفیان مقیم شامل ہیں ۔
انگلینڈ اور سری لنکا کے ساتھ ون ڈے ٹرائی سیریز اور اسکواڈ:
پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کھیلی جائے گی۔ ابتدائی 3 میچز راولپنڈی جبکہ بقیہ لیگ میچز اور فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوں گے۔
ون ڈے اسکواڈ میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد، عرفات منہاس، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن نواز، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، رضا اللہ، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان اور سفیان مقیم ہیں ۔