پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا، 2 اہم کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا، 2 اہم کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

(ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف آئندہ تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت کوشال مینڈس کریں گے۔

اعلان کے مطابق سری  لنکن ٹیم کی کپتانی کوشال مینڈس کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کامل مشارا، سنتھ جے وردھنے، لاہیرو اُدارا، سہان اراچیگے، کمندو مینڈس، دسن شناکا، چمندو وکرما سنگھے، دونیتھ ویلالاگے، مہیش تھیکشانا، وجے اکانتھ ویاساکانتھ، دشمانتا چمیرا، بینورا فرنانڈو، نوان توشارا اور ایشان ملنگا شامل ہیں ۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق اسٹار اسپنر وانندو ہسارانگا اور اوپننگ بیٹر پاتھم نشانکا فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

پاتھم نشانکا دائیں ٹانگ میں تکلیف کا شکار ہیں جبکہ وانندو ہسارانگا کمر کی تکلیف سے مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہو سکے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 9 سے 13 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔اس کے فوری بعد 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں تین ملکی ون ڈے سیریز کا میدان سجے گا۔

Watch Live Public News